مودی

مودی میں ہمت ہے تو بتائیں 7طیارے مار گرانے کا ٹرمپ دعویٰ جھوٹ ہے، راہول گاندھی برس پڑے

نئی دہلی: آپریشن سندور میں ناکامی کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی خاموشی نے پورے ملک میں غصہ اور تشویش پیدا کر دی ہے ۔

حکومت کی جانب سے اس ناکامی پر کوئی واضح موقف نہ اپنانے سے عوامی سطح پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے اور سیاسی حلقوں میں بھی شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے ۔ خاص طور پر کانگریس پارٹی نے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ نریندر مودی کے پاس ملک کے موجودہ حالات کے لیے کوئی واضح وژن نہیں ہے اور وہ مشکل صورت حال میں اپنا موقف واضح کرنے سے قاصر ہیں ۔

راہول گاندھی نے  کہا کہ مودی امریکی صدرٹرمپ کے سامنے کھڑے ہونے اور ان کے بیانات کی تردید کرنے کی ہمت نہیں رکھتے، جس سے بھارت کی عالمی ساکھ متاثر ہو رہی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مودی نے روسی تیل کیوں نہیں خریدا؟ راہول گاندھی نے اصل حقیقت بتا دی

کانگریس کی رہنما سوپریا شری نیت نے بھی مودی کی خاموشی پر تنقید کی اور کہا کہ امریکی صدر کے مطابق 7 بھارتی طیارے مار گرائے گئے اور مودی کی خاموشی اس حقیقت کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے ۔

انہوں نے زور دیا کہ اس بزدلی کی وجہ سے بھارت کی قومی عزت خطرے میں ہے اور حکومت کو فوری طور پر موقف واضح کرنا چاہیے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آپریشن بنیان المرصوص میں پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کو بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا تھا ۔

بھارت کیخلاف اس کارروائی نے یہ ثابت کیا کہ پاکستان کی سرحدیں مکمل طور پر محفوظ اور ناقابل تسخیر ہیں ۔ عسکری ناکامی کے بعد بھارتی عوام میں تشویش بڑھ گئی ہے اور سیاسی مخالفت نے حکومت پر دباؤ مزید بڑھا دیا ہے ۔

مودی حکومت کی خاموشی اور اپوزیشن کی شدید تنقید کے بعد ملک میں سیاسی کشیدگی بڑھ گئی ہے اور اس سے بھارت کی داخلی و خارجی پالیسیوں پرمنفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ۔

Scroll to Top