(کشمیر ڈیجیٹل) برطانیہ کے شہر نیلسن کے علاقے پینڈل میں آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے محمد عامر نے تاریخ رقم کر دی۔ وہ پینڈل م کے 50ویں لارڈ میئر کے طور پر حلف اٹھا کر اس منصب پر فائز ہونے والے تاریخ کے سب سے کم عمر لارڈ میئر بن گئے۔
محمد عامر کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع میرپور میں واقع مشہور اور اہم قصبہ جاتلاں (Jatlan) سے ہے۔ ان کے والدین 1980 کی دہائی میں برطانیہ منتقل ہوئے اور وہیں مستقل طور پر آباد ہو گئے۔
محمد عامر کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے اہلِ خانہ بلکہ برطانوی پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے لیے باعثِ فخر اور خوشی کا لمحہ ہے۔ کمیونٹی کے مختلف طبقات نے ان کے اس اعزاز کو ایک تاریخی لمحہ قرار دیا ہے، جس نے کشمیری نژاد برطانوی شہریوں کے وقار اور پہچان کو مزید مضبوط کیا ہے۔
لارڈ میئر برطانیہ میں ایک رسمی اور نمائندہ حیثیت رکھنے والا اہم عہدہ ہے، جو عام طور پر شہر کے سب سے باوقار شہری یعنی “فرسٹ سٹیزن” کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اس عہدے کے فرائض میں شہری تقریبات میں نمائندگی کرنا، وفود کی میزبانی، خیراتی سرگرمیوں میں شرکت، اور شہر کی عوامی شناخت کو اجاگر کرنا شامل ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل : کوئنٹن ڈی کوک نے ناپسندیدہ ریکارڈ قائم کر دیا
لارڈ میئر کا عہدہ سیاسی یا انتظامی اختیارات سے زیادہ اعزازی اور سماجی نوعیت کا ہوتا ہے، جس کے ذریعے وہ اپنے شہر اور عوام کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ عہدہ عموماً ایک سال کے لیے ہوتا ہے، اور اسے حاصل کرنا کمیونٹی کے اعتماد اور احترام کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
یی بھی پڑھیں: یہ چھوٹا سا راز جس میں آپ کے دل کی حفاظت پوشیدہ ہے!نئی تحقیق میں حیران کن انکشاف
محمد عامر کا کم عمر ترین لارڈ میئر منتخب ہونا آزاد کشمیر اور برطانیہ دونوں میں ایک فخر کی خبر بن گیا ہے۔ ان کی کامیابی نوجوان نسل کے لیے ایک ایسی مثال ہے جو محنت، عزم اور خدمت کے جذبے سے حاصل کی جا سکتی ہے۔




