اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) وزیردفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پرافغان حکومتی ترجمان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ افغان ترجمان کی جانب سے بدنیتی پر مبنی اور گمراہ کن تبصروں پر واضح ہورہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی پالیسیوں اور افغانستان کے حوالے سے اس کے جامع اندازِ فکر کے حوالے سے تمام پاکستانیوں بشمول ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت میں مکمل اتفاق رائے موجود ہے۔
پاکستانی عوام بالخصوص خیبر پختونخواہ کے لوگ، افغان طالبان حکومت کی طرف سے بھارت کی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی اور وحشیانہ سرپرستی سے پوری طرح آگاہ ہیں اور اس کے ارادے یا طرز عمل کے بارے میں کوئی وہم نہیں رکھتے۔
ستم ظریفی یہ ہے کہ یہ غیر نمائندہ افغان طالبان حکومت ہے جو گہری اندرونی دھڑے بندی کا شکار ہے، اور وہ افغان نسلوں، خواتین، بچوں اور اقلیتوں پر مسلسل جبر کی ذمہ دار ہے، جبکہ اظہار، تعلیم اور نمائندگی کے بنیادی حقوق کو سلب کر رہی ہے۔
چار سال اقتدار میں رہنے کے بعد بھی حکومت بین الاقوامی برادری سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے اور اب بیان بازی کے ذریعے اور بیرونی عناصر کے لیے پراکسی کے طور پر کام کر کے اپنی ہم آہنگی، استحکام اور حکمرانی کی صلاحیت کی کمی کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔
On the malicious and misleading comments made by the Afghan spokesperson, let it be categorically stated that there exists complete unanimity of views among all Pakistanis, including the country’s political and military leadership, regarding Pakistan’s security policies and its…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November 1, 2025
اس کے برعکس، پاکستان کی اپنے شہریوں کو سرحد پار دہشت گردی اور خوارج کے بگڑے ہوئے نظریے سے بچانے کی پالیسی متحد، غیر متزلزل، اور مضبوطی سے قومی مفاد کے ساتھ ساتھ علاقائی امن و استحکام کے حصول کے لیے بھی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ انتظامیہ کا بڑا اقدام،وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کا داخلہ بند




