مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)سابق صدر آذاد کشمیر سردار مسعود خان کی بہترین سفارتکاری نے متعدد پاکستانی مرد و خواتین کی جانوں کو بچا لیا۔
آدھا درجن سے زائد خواتین اور مرد جو اغوا کر لئیے گئے تھے انہیں بازیاب کروا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کمبوڈیا میں اغواء کاروں نے 7 پاکستانی اور سری لنکن شہریوں کو دبئی سے نوکری کا جھانسہ دے کر اغواء کر لیا تھا
ان مغوی شہریوں کے والدین بہت پریشان تھے۔ سابق صدر مسعود خان نے اس حوالے سے وہاں کے حکام سے رابطے کرکے بےگناہ محنت مزدوری کرنے والوں کو رہا کروا لیا۔
آج تمام پاکستانی اور باقی لوگ رہا ہو گئے ۔ سردار مسعود خان سابق صدر آزاد کشمیر جوامریکہ میں بھی سفیر رہے ہیں ان کی ذاتی دلچسپی سے یہ سب ممکن ہوا ۔ رہا ہو کر آنے والوں کا اظہار خیال
مزید یہ بھی پڑھیں:بنیادی ڈھانچہ،معیار زندگی کے لحاظ سے دنیا کے 10 بدترین ممالک




