سپریم کورٹ کے احکامات پرمظفرآباد شواہی نالہ کے کریش پلانٹس سیل

مظفرآباد (مسعود الرحمن عباسی/ کشمیر ڈیجیٹل) سپریم کورٹ آزادکشمیر کے احکامات پر مظفر آباد کی انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے شوائی نالہ میں موجود کریش پلانٹس کو سیل کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق کریشن پلانٹس کو ریاستی دارالحکومت میں آلودگی کا سبب بن رہے تھے کو عدالت عظمیٰ نے بند کرنے کے احکامات جا ری کئے جس پر انتظامیہ نے ایکشن لیا۔

ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مدثر فاروق، اسسٹنٹ کمشنر رورل مظفرآباد حماد بشیر نے ایس ایچ او تھانہ صدر ،ایس ڈی او برقیات اور محکمہ معدنیات کو ہمراہ رکھتے ہوئے جملہ کرش پلانٹس کو سیل کر دیااور انکی بجلی بھی معطل کر دی گئی۔

یاد رہے کہ شوالہ نالہ میں بہت سے کریش پلانٹس لگے ہوئے ہیں جو ماحولیاتی آلودگی کا سبب بن رہے تھے، کئی مرتبہ ان پلانٹس کیخلاف شہریوں نے احتجاج بھی ریکارڈ کرایا گیا ۔

گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر مدثر فاروق کی زیر صدارت اجلاس میں کریش پلانٹس کیخلاف کارروائی کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جنہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جملہ کریش پلانٹس کو بند کروا دیا۔

Scroll to Top