وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی ہسپتال منتقل، سابق پارٹی رہنماوں کی عیادت

لاہور(کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو طبی مسائل کے باعث پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی) ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کے پتّے میں پتھری کی تشخیص ہوئی ہے اور ان کے گال بلیڈر کی سرجری جلد متوقع ہے۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ 28 اکتوبر سے پی کے ایل آئی میں زیرِ علاج ہیں، ڈاکٹرز اُن کا معائنہ کر رہے ہیں اور اُن کی طبی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب ہسپتال میں اُن کی عیادت کے لیے فواد چودھری، محمود مولوی اور عمران اسماعیل نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران سیاسی اور ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے سابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے لاہور میں اہم ملاقات کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو میڈیکل چیک اپ کیلئے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی) ہسپتال لاہور منتقل کردیا گیا

ہسپتال میں پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں فواد چوہدری، مولوی محمود اور عمران اسماعیل نے شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی کی عیادت کی، اس دوران ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادوں کی سکیورٹی بحال

Scroll to Top