چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادوں کی سکیورٹی بحال

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادوں کی سکیورٹی بحال کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے گیلانی ہاؤس رپورٹ کرنا شروع کردیا ۔

خیال رہے کہ ممبران اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی ،سید علی موسیٰ گیلانی اور سید علی قاسم گیلانی سے سکیورٹی واپسی لی گئی تھی ،چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی علی حیدر گیلانی سے بھی سکیورٹی واپسی لی گئی تھی ۔

یادرہے کہ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادوں کی جانب سے کچھ روز قبل سکیورٹی واپس لینے پر ہائی کورٹ سے رجوع بھی کیا گیا تھا ۔

ہائی کورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب ،آر پی او اور سی پی او سے 3 نومبر کو جواب طلب کر رکھا تھا۔

علی قاسم گیلانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم سب بھائیوں کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے،

علی حیدر گیلانی طالبان کی حراست میں رہے، اب بھی انکی زندگی کو خطرہ ہے۔

علی فاسم گیلانی کا کہنا تھا کہ سیکورٹی واپس لینےکی وجہ سب کو سمجھ آتی ہے، ہم اس پر احتجاج ریکارڈ کرائیں گے،

سیکیورٹی کی واپسی سیاسی انتقام کا حصہ ہے، پنجاب حکومت کے ایسے فیصلے پر حیرت ہوئی ہے۔

تاہم وفاقی حکومت نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادوں کی سکیورٹی بحال کردی

مزید یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کیلئے ہائوس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ منظور

Scroll to Top