مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے محکمہ پولیس میں اہم تقرریاں اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئے احکامات کے تحت متعدد سینئر افسران کو مختلف ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس کے نوٹیفکیشن نمبر (۹/2025) کے تحت کامران علی کو پرنسپل پولیس ٹریننگ اسکول مظفرآباد تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مرزا زاہد حسین کو آئی جی لیگل کے عہدے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق عطا الرحمن کو ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن، جبکہ راجہ ندیم عارف کو ایڈیشنل ایس پی میرپور مقرر کیا گیا ہے۔ مزید برآں چوہدری محمد امین کو ایس پی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) میں تعینات کیا گیا ہے۔
اسی طرح خواجہ عبدالقیوم کو ایس پی بھمبر مقرر کیا گیا ہے، جب کہ چوہدری انصر علی کو چیف سیکورٹی آفیسر کے طور پر صدرِ گرامی کے ہمراہ تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ تقرریاں محکمہ پولیس کی انتظامی بہتری اور کارکردگی کو مؤثر بنانے کے لیے عمل میں لائی گئی ہیں۔ محکمہ پولیس کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ ان تعیناتیوں کے بعد اضلاع میں سیکیورٹی، لا انفورسمنٹ اور تربیتی امور میں مزید بہتری متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: والدین کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل چلانے سے روکیں، ورنہ کارروائی ہوگی، ٹریفک انتظامیہ




