نیلم ویلی(کشمیرڈیجیٹل) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی۔بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی کے قریب باب نیلم چلہانہ جاگیر رابطہ سڑک کی تعمیر اتی کام کے دوران مزدوروں پر فائر کھول دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ سے سدھیر نامی نوجوان زخمی ہوگیا۔ دوسری جانب افواج پاکستان کی جوابی کارروائی سے بھارتی فورسز چیک پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ نکلی ۔
ڈپٹی کمشنر نیلم کے حکم پر کچھ دیر احتیاطاً شاہراہ نیلم پر عام ٹریفک کی نقل وحرکت روک دی جو تقریبا آدھے گھنٹے بعد ٹریفک رواں دواں کردی گئی ۔
سدھیر نامی زخمی نوجوان کو قریبی اسپتال پہنچا دیاتاہم شہریوں میں بھارتی فوج کی جانب سے امن معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے
ریسکیوذرائع کےمطابق چلہانہ میں لنک روڈ کی تعمیر کرنے والی ایکسویٹر مشین پر بھارتی فوج کی فائرنگ، بھارتی فوج کی فائرنگ سے چلہانہ کا رہائشی سدھیر احمد زخمی ہوگایا۔ زخمی شخص کی ٹانگ پر گولی لگی ،بھارتی فائرنگ سے زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان افغان سرزمین سے دہشتگردی برداشت نہیں کرے گا: فیلڈ مارشل عاصم منیر




