بھمبر(کشمیر ڈیجیٹل)ضلعی ہیڈکوارٹربھمبر میں نئی سول کورٹ/ایڈیشنل تحصیل فوجداری عدالت کا افتتاح ۔۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ آزادجموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان،سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس رضاعلی خان ,چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس سردارلیاقت شاہین،جسٹس خالد رشیدچوہدری کی شرکت ۔
ضلعی ہیڈکوارٹربھمبر میں سول کورٹ/ایڈیشنل تحصیل فوجداری عدالت کا افتتاح کیا۔عدالتی کارروائی کے پہلے کیس کی سماعت کو ملاحظہ کیا۔
عدالت کے قیام کے موقع پر کہاکہ عدل و انصاف کی فراہمی قانون کی بالادستی میں ہمیشہ کردار ادا کرتے رہیں گے ۔۔تمام جوڈیشل سٹاف وکلا محنت کریں اور اس عدالت کےذریعہ عوام کوانصاف دیں
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمدادریس بھٹی،ڈپٹی کمشنرچوہدری حق نواز،ایس پی خواجہ عبدالقیوم،صدر بار چوہدری منظور ایڈوکیٹ سینئرقانون دان راجہ مظہراقبال چوہدری عارف سرفراز ایڈووکیٹ،صدر باربرنالہ اعجاز جرال،،سماہنی بار کے صدر چوہدری منیر اللہ ایڈووکیٹ و دیگرجوڈیشل افسران وکلاء صاحبان کے ہمراہ معززمہمانان گرامی کا شانداراستقبال کیا۔۔
عدالتی سٹاف نے گل پاشی کی،پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔نئی عدالت کے قیام سے سائلین کو ہر ممکن آسانی میسر آئے گی۔
افتتاح کے دورانکسٹوڈین چوہدری خالد یوسف،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ادریس بھٹی،ایڈیشنل سیشن جج/فیملی جج ظفر محمودمغل ،سینئرسول جج راجہ سنور کمالی،ایڈیشنل ضلع قاضی کرامت حسین نظامی، سول جج سرداررضوان،سینئر تحصیل قاضی ظہیر عباس،سول جج سماہنی عثمان طاہر لنگڑیال،سول جج برنالہ سردار عاطف خلیل،تحصیل قاضی برنالہ افتخار باگڑی،محمدبن یامین تحصیل قاضی سماہنی چوہدری طارق بشیر ایڈووکیٹ وائس چیئرمین بار کونسل.چوہدری راشد رشید ایڈووکیٹ سیکرٹری جنرل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آزاد جموں و کشمیر۔راجہ وسیم یونس ایڈووکیٹ صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن آزاد جموں و کشمیر دیگر موجود تھے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت میں بینک کی وائی فائی آئی ڈی’پاکستان زندہ باد‘ میں تبدیل، پولیس اور انتظامیہ میں کھلبلی




