مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)چیئرمین ٹیوٹا خواجہ محمد نعیم بسمل نے انڈسٹریل کلسٹر بیس ٹریننگ پروگرام کو ایک اہم سنگ میل قرار دیدیا جس سے ریاست میں معاشی خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا ۔
آزاد جموں و کشمیر ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (AJKTEVTA) کے زیر انتظام نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC) کے تعاون سے انڈسٹریل کلسٹر بیس ٹریننگ پروگرام کامیابی سے جاری ہے
آزاد کشمیر کے تینوں ڈویژن مظفرآباد، میرپور اور پونچھ میں آٹو الیکٹریشن، کسٹمر سروس اینڈ سیل، بیوٹی تھراپی، ہیئر سٹائلنگ اینڈ سکن کیئر، وڈ ورکنگ، انڈسٹریل سٹیچنگ، میٹریل اینڈ پراسیس آرٹ ورک (conventional)، ہینڈ ایمبرائیڈری، گھریلو مگس بانی مینیجر، کارپٹ ویونگ، کشمیری روایتی فوڈ (H&T)، بیکنگ (H&T) روایتی میں بذیل انڈسٹریل آرگنائزیشن میں ٹیوٹا آزاد موٹرز، آزاد میگا مارٹ، سکل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، AJK فرنیچرز، سکل ڈویلپمنٹ سینٹر، ذوق کشمیر (باغ، مظفرآباد)، سکینہ IT اینڈٹیوٹا سیکٹر انسٹیٹیوٹ، مظفرآباد انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنیکل سکل، اتحاد ویلفئیر، ممتا کلیکشن، دیسی کوزین، میر کونٹینینٹل میں 300 مرد و خواتین ٹرینیز کو ٹریننگ دی جارہی ہے۔
اس ٹریننگ پروگرام کی اتھارٹی کی سطح سے ایک مربوط mechanism کے تحت مانیٹرنگ اور پراگریس کو review کیا جا رہا ہے۔
اس تربیت سے فارغ التحصیل ہنرمند مرد و خواتین ازاں بعد اپنی مدد آپ کے تحت روزگار کماتے ہوئے معاشرے میں معاشی سرگرمی کے ساتھ معیار زندگی بہتر کر سکیں گے جو AJKTEVTA کا بنیادی مقصد اور کامیابی کی ضمانت بھی ہے
مزید یہ بھی پڑھیں:آئندہ سال 2026: دو سورج اور دو چاند گرہن ہوں گے، محکمہ موسمیات




