وادی لیپا(کشمیر ڈیجیٹل)بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی سراٹھانے لگی ، بھارت کی ایک بار پھر ایل او سی کی خلاف ورزی ، پاک فوج کا بھرپور جواب ، بھارت کی ایک اور کوشش ناکام بنادی ۔
ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی ایل او سی وادی لیپا سے آزادکشمیر کے اندر دراندازی کی کوشش کی اس دوران بھارتی فورسز نے پاکستانی علاقے پر شدید فائرنگ کی۔
جس کا پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور جواب دیا۔ پاک فوج نے وادی لیپا سیکٹر میں بھارت کی جانب سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی۔
پاک فوج کی جانب سے بروقت کارروائی کے بعد دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ 17 برگیڈ کی 20 راج کے 8 جوان ہلاک 14 زخمی ہلاک ہونیوالوں میں ایک جے سی او بھی شامل ۔
بھارت فورسزز کی جانب سے سفید جھنڈے چڑھانے کے بعد پاک فوج نےجوابی کارروائی روک دی ۔
فائرنگ کا سلسلہ تین گھنٹے سے زائد جاری رہابھارت کی چوکیاں مکمل تباہ جن میں کمار ٹاپ گوڑا نکہ ۔پمپل 1 پیمپل 2دشمن کا بھاری نقصان ہونے کے بعد وادی لیپہ کے حالات معمول پر آ گے۔
زرائع کے مطابق اس سے قبل جولائی میں بھی پاک فوج نے وادی لیپا میں بھارتی فوج کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا تھا
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ ماضی میں بھی لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزیاں جاری رہیں ۔ پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائیوں میں آزادکشمیر کے متعدد سیکٹرز میں پاک فوج نے متعدد بھارتی چیک پوسٹیں تباہ کردی تھیں۔ جبکہ،بھارتی جارحیت کا جواب پاک فوج بھرپور طریقے سے دیا گیا
سکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ پاک فوج کی گولہ باری کے بعد بھارتی پوسٹ دھواں کی لپیٹ میں آگئی،پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں سے بھارتی فوج کے قدم اکھڑ گئے۔
مزید یہ بھی پڑھیںپاکستان کا افغان جارحیت کا منہ توڑ جواب، دشمن پسپائی پر مجبور




