مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل ) ممبر آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن سید نظیر الحسن گیلانی کی زیرِ صدارت ادارہ شماریات حکومت پاکستان کے نمائندگان سے اہم میٹنگ منعقد ہوئی ۔
آزادجموں کشمیرالیکشن کمیشن کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور ریاست بھر میں انتخابی عمل کو آزادانہ ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ رکھنے کا عزم
میٹنگ میں سیکرٹری الیکشن کمیشن راجہ محمد شکیل خان کے علاوہ Chief Statistical Officer حسیب الرحمٰن ہمراہ ٹیم شریک ہوئے۔
اجلاس میں دونوں ادارہ جات کے درمیان اگست 2023ء میں ہونے والی مردم شماری کی رپورٹ اور آبادی کی بنیاد پر حلقہ بندی ، Census Block Codeاور حلقہ جات کے ڈیجیٹل میپنگ اور جیو ٹیکنگ میں ادارہ شماریات کی مہارت اور تعاون پر بات چیت ہوئی۔۔
معزز ممبر الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کو مزید شفاف بنانے کیلئے ادارہ شماریات کے تعاون پر اطمینان کا اظہار، امید ظاہر کی کہ حسبِ سابق ادارہ شماریات الیکشن کمیشن سے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نادرا کا شہریوں کو پہلا شناختی کارڈ مفت فراہم کرنے کا اعلان




