لندن، یوم سیاہ پربرٹش کشمیریوں کابھارتی ہائی کمیشن کے باہربڑا احتجاجی مظاہرہ

لندن:27 اکتوبر یوم سیاہ کے موقع پر برٹش کشمیریوں نے بھارتی ہائی کمیشن لندن کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ۔جس کی قیادت صدر کل جماعتی بین الاقوامی کشمیر رابطہ کمیٹی راجہ فہیم کیانی نے کی ۔

مظاہرہ میں برمنگھم ، لیوٹن ڈربی، نوٹنگھم اور برطانیہ بھر سے کشمیری کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

احتجاجی مظاہرین نے اقوام عالم اور بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر کاجبری قبضہ ختم کیا جا ئے ، کشمیری سیاسی قیدیوں کو فلفور رہا کیا جا ئے اور کشمیری قوم کو رائےشماری کا حق دیا جا ئے ۔

احتجاجی مظاہرین سے صدر کل جماعتی بین الاقوامی کشمیر رابطہ کمیٹی فہیم کیانی ، سابق میئر آف لیوٹن محمد ریاض بٹ، مفتی حافظ فضل احمد قادری، مرکزی رہنما آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس جاوید عباسی، حریت رہنما ظفر اقبال قریشی، پروفیسر شاہد اقبال ، مس ریحانہ علی، ارم طاہر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر شہداء جموں و کشمیر کے بلندی درجا ت کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری کشمیری عوام کو انکا حقِ خودارادیت دلائے :مقررین ، بلیک ڈے پر پیرس میں مظاہرہ

یاد رہے کہ گزشتہ روز آر پار سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے بھارت کے غاصبانہ قبضہ کیخلاف یوم سیاہ منایا جس میں بھارت کیخلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا گیا اور اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت اقوام عالم سے مطالبہ کیا گیا کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلایا جائے۔

یوم سیاہ کے موقع پر حریت پسندوں کی رہائی کیلئے آواز اٹھائی گئی جو جیلوں میں بھارتی مظالم کا سامنا کررہے ہیں لیکن حق خودارادیت کی جنگ گزشتہ78سالوں سے لڑرہے ہیں اس کے باوجود اقوام عالم ان کی حالت زار پر کوئی توجہ نہیں دےرہا ہے ۔

Scroll to Top