پیپلزپارٹی کے عشائیہ میں27ممبران کی شرکت، انوارالحق مستعفی ہوں، چوہدری یاسین

اسلام آباد؛ آزادکشمیر میں حکومت تبدیلی کیلئے پیپلزپارٹی نے سندھ ہائوس میں منعقدہ عشائیہ میں27ارکان کی ویڈیو جاری کرکے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کو واضح پیغام دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی آزادکشمیر سیاسی امور کی انچارج فریال تالپور اور چوہدری ریاض کی زیر صدارت سندھ ہائوس میں منعقدہ عشائیہ میں27ارکان نے شرکت کی۔

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے اراکین نے چوہدری یاسین کی قیادت میں سندھ ہاؤس عشائیہ میں شرکت کی جن میںپیپلزپارٹی کے 17ارکان کے علاوہ 10نئے شامل ہونیوالے ارکان نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر : 4 سال میں چوتھی بار اِن ہاؤس تبدیلی ہونے جارہی ہے

بیرسٹر گروپ کے یاسر سلطان، چوہدری ارشد، سردار محمد حسین، چوہدری اخلاق، چوہدری رشید،مہاجرین کے ماجد خان، اکبر ابراہیم، عاصم شریف بٹ عشائیہ میں شریک ہوئے۔وزیر تعلیم ملک ظفر اقبال اور فہیم ربانی کی بھی عشائیہ میں شریک تھے۔

پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری یاسین اور سردار تنویرالیاس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے انوارالحق کو 27 ارکان کی ویڈیو دکھا دی ہے، اب انوارالحق کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آج اگر انوارالحق مستعفی نہیں ہوتے تو ہم کل تحریک عدم اعتماد لے آئیں گے اور وزیراعظم کے امیدوار کا فیصلہ پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت کریگی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بیرسٹر گروپ کے 5ورزا سمیت 10وزرا نے فریال تالپور سے ملاقات میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے امیدوار کو وزیراعظم کا ووٹ دینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

یہ بھی یاد رہے کہ 53ممبران پر مشتمل قانون سازاسمبلی میں 27ووٹوں کی سادہ اکثریت سے وزیراعظم منتخب کیا جا سکتا ہے ، چوہدری انوارالحق ریکارڈ48ووٹ لے کر وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔

Scroll to Top