وادی لیپہ

وادی لیپہ : بھارتی فائرنگ پر پاک فوج کا بھرپور جواب، دشمن خاموش

وادی لیپہ (کشمیر)وادی لیپہ کےحساس سرحدی علاقے میں بھارت کی جانب سے اگلے مورچوں پر بلااشتعال فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ فوجی ذرائع کے مطابق  بھارتی فوج کی فائرنگ سے علاقے میں کشیدگی پیدا ہوئی ، تاہم پاک فوج نے فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو مؤثر انداز میں جواب دیا۔

پاک فوج  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں دشمن کی جانب سے گولہ باری روک دی گئی اور سرحدی علاقے میں صورت حال کو قابو میں لایا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاک فوج اپنے تمام اہلکاروں اور حدود کی حفاظت کے لیے ہر وقت چوکس اور تیار ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایل اوسی پربھارتی فائرنگ،3شہری شہید،پاک فوج کا بھرپور جواب، کئی بھارتی چیک پوسٹیں تباہ،بھاری جانی نقصان کی اطلاعات

واقعے کے بعد سرحدی علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور پاک فوج کی نگرانی میں علاقے میں حالات معمول پر لانے کے لیے اضافی اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔

اس واقعے سے ایل او سی پر کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے  اور سرکاری ذرائع و مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو محفوظ رہنے کی ہدایات جاری کر رہی ہیں ۔

Scroll to Top