احتجاجی مظاہرہ

عالمی برادری کشمیری عوام کو انکا حقِ خودارادیت دلائے :مقررین ، بلیک ڈے پر پیرس میں مظاہرہ

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں تاریخی مقام ایفل ٹاور کے سامنے کشمیر بلیک ڈے کے موقع پر وادی جنت نظیر پر بھارتی حکومت کے غاصبانہ اقدامات اور مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی تسلط کے خلاف ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

پیرس کی فضاء اس موقع پر آزادی جموں و کشمیر کے نعروں سے گونج اٹھی ۔ مظاہرے میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے مرد، خواتین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

شرکاء نے کشمیر کے پرچم، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حق میں نعرے درج تھے ۔ فضا میں مسلسل مودی ’’ٹیررسٹ ‘‘، “انڈیا ٹیررسٹ ، ہم کیا چاہتے؟ آزادی! ور لے کے رہیں گے آزادی! کے نعرے گونجتے رہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:برطانوی بادشاہ شاہ چارلس سوم دنیا کے 50 بااثرترین شخصیات میں شامل

مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ 27 اکتوبر 1947ء تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے، جب بھارت نے ریاست جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی کشمیری عوام بھارتی ظلم و جبر کے خلاف اپنی جدوجہدِ آزادی بہادری سے جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

مقررین نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے جاری مظالم کا نوٹس لیں اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

احتجاجی مظاہرے کی قیادت کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ رہنماؤں نے کی، جبکہ کمیونٹی کے مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتے رہیں گے تاکہ کشمیری عوام کو انصاف اور آزادی مل سکے ۔

Scroll to Top