ظفر اقبال

فریال تالپور سے ملاقات ،فارورڈ بلاک کے ایک اور وزیر پیپلز پارٹی کو پیارے ہو گئے

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل ) آزاد جموں و کشمیر کے وزیر برائے ہائر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک نے آج زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا ۔

انہوں نے اس موقع پر پارٹی کی سینئر رہنما مسز فریال تالپور سے ملاقات بھی کی ۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری پر محمد ریاض بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

محترمہ فریال تالپور نے وزیر کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی شمولیت سے پی پی پی کی تنظیم اور آزاد جموں و کشمیر میں تعلیم اور ترقی کے وژن کو مزید تقویت ملے گی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں بڑا سیاسی اتحاد، بیرسٹرسلطان گروپ کا پیپلز پارٹی کی غیر مشروط حمایت کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی معیاری تعلیم کے فروغ، نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور کشمیر کاز کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے ۔

نئے شامل ہونے والے وزیر نے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور پارٹی کے پورے آزاد جموں و کشمیر میں ترقی، مساوات اور عوام کو بااختیار بنانے کے مشن کے لیے فعال طور پر کام کرنے کا عہد کیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری گروپ کے5 وزراء پیپلز پارٹی میں شامل

Scroll to Top