آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں بڑا سیاسی اتحاد، بیرسٹرسلطان گروپ کا پیپلز پارٹی کی غیر مشروط حمایت کا فیصلہ

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد جموں و کشمیر میں اکتوبر کے مہینے میں سیاسی درجہ حرارت عروج پر پہنچ چکا ہے۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان جوڑ توڑ اور رابطے اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں ۔

باوثوق ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری گروپ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں اور بیرسٹرسلطان محمود گروپ نے پیپلز پارٹی کی غیر مشروط حمایت کا فیصلہ کیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  فریقین کے درمیان مذاکرات کے انعقاد اور معاملات کے حتمی نتیجے تک پہنچانے میں چوہدری محمد یٰسین اور یاسر سلطان چوہدری کے ایک مشترکہ دوست نے کلیدی کردار ادا کیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی حکمت عملی میں سرگرم

سیاسی حلقے اس پیش رفت کو آزاد کشمیر کی سیاست میں ایک بڑے موڑ کے طور پر دیکھ رہے ہیں ۔

یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں وزیراعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کی منظوری دے دی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت نے پیپلز پارٹی کو آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کا گرین سگنل دے دیا

اس حوالے سے پارٹی کے اندر مشاورت  مکمل ہو چکی ہے اور باقاعدہ تحریک پیش کیے جانے کا امکان آئندہ چند دنوں میں ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے گروپ کی حمایت حاصل ہونے کے بعد پیپلز پارٹی کو اسمبلی میں عددی اکثریت حاصل ہو گئی ہے، جس سے تحریکِ عدم اعتماد کی کامیابی کے امکانات نمایاں طور پر بڑھ گئے ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں نئی سیاسی ہلچل ، طلال چوہدری نے بھی خاموشی توڑ دی

موجودہ صورت حال میں آزاد کشمیر کی سیاست ایک نازک مگر فیصلہ کن موڑ پر کھڑی ہے  اور اگلے چند روز خطے کی سیاسی سمت کا تعین کر سکتے ہیں ۔

Scroll to Top