متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے نان اور خمیری روٹی کی قیمت میں پانچ روپے کا اضافہ کر دیا
پنجاب میں سبزی اور پھلوں کے بعد نان اور خمیری روٹی بھی مہنگی ہوگئی،قیمتِ فروخت 25 روپے سے بڑھکر 30 روپے ہوگئی
حکومت کی جانب سےتاحال کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیاگیا،خودساختہ اضافے نے شہریوں کو مزید پریشان کردیا ہے۔
شہریوں کاکہنا ہےحکومت عوام کو ریلیف فراہم کرے اور اضافے کا نوٹس لے،
دوسری جانب تندورمالکان کا کہنا ہےکہ آٹے کی بوری، ایل پی جی گیس اورمزدوری کےبڑھتے داموں کے باعث نرخوں میں اضافہ ناگزیر تھا۔
متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کا قیمتوں میں ازخود اضافہ عوام کی جیب پر بھاری مگر حکومت کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سےمریم ادریس کی اہم ملاقات،آزادکشمیر کو بحران سے بچانے پراظہارتشکر




