پوسٹ مارٹم

موت سے قبل ایس پی عدیل اکبر نے اچانک گن کیوں مانگی؟ تحقیقات میں نیا انکشاف

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) ایس پی اسلام آباد پولیس عدیل اکبر کے خودکشی کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، آپریٹر نے ابتدائی بیان ریکارڈ کرا دیا۔

بتایا کہ عدیل اکبر پروموشن سے متعلق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن جا رہے تھے اور واقعے سے قبل انہوں نے اس سے گن مانگی تھی۔

اسلام آباد میں ایس پی عدیل اکبر کے آپریٹر نے اپنے ابتدائی بیان میں تحقیقاتی ٹیم کو بتایا ہے کہ ایس پی عدیل اکبر پروموشن کے معاملے پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن جانے والے تھے۔

تحقیقاتی ٹیم کو دیئے گئے آپریٹر کے بیان مطابق عدیل اکبر کو چار بج کر 23 منٹ پر ایک فون کال موصول ہوئی، جس کے بعد انہوں نے دفترِ خارجہ جانے کی ہدایت کی۔

آپریٹر کے بیان کے مطابق، ایس پی عدیل اکبر دستاویزات کی تصدیق کے لیے دفترِ خارجہ گئے اور کچھ دیر بعد واپس آئے۔ اس دوران ایک اور فون کال موصول ہوئی جس کے بعد انہوں نے مجھ سے گن مانگی۔

آپریٹر نے تحقیقاتی ٹیم کو بتایا کہ اس نے میگزین نکال کر گن ایس پی عدیل اکبر کو دی۔ عدیل اکبر نے گن لیتے ہوئے پوچھا کہ ”یہ گن چلتی بھی ہے؟“ اور بعد میں کہا کہ میگزین بھی دے دو، اس میں کتنی گولیاں ہیں؟

آپریٹر نے بتایا کہ میں نے میگزین عدیل اکبر کے حوالے کی اور کہا کہ اس میں 50 گولیاں ہیں۔تحقیقاتی ٹیم عدیل اکبر کو موصول ہونے والی فون کالز اور ہتھیار کے استعمال سے متعلق پہلوؤں کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ جمعرات کو اسلام آباد میں ایس پی کی مبینہ خودکشی کا واقعہ سامنے آیا تھا، پولیس ترجمان کے مطابق ایس پی عدیل اکبر کو اُن کی گاڑی میں ہی گولی لگی تھی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت نے 6.25 ملین میٹرک ٹن گندم خریداری کاپلان تیارکرلیا

Scroll to Top