پُر وقار تقریب

جامعہ پونچھ راولاکوٹ میں یومِ تاسیسِ آزاد جموں و کشمیر کے حوالے سے پُروقار تقریب

راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل )جامعہ پونچھ راولاکوٹ میں یومِ تاسیسِ آزاد جموں و کشمیر کے حوالے سے پُروقار تقریب کا انعقادکیا گیا ۔

رجسٹرار جامعہ پونچھ ڈاکٹر عبدالرؤف خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری تحریکِ آزادی کے عظیم رہنماؤں کیپٹن حسین خان شہید اور سردار محمد ابراہیم خان کو ان کی دوراندیش قیادت اور قربانیوں پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں ۔

یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ میں یومِ تاسیسِ آزاد جموں و کشمیر نہایت عقیدت و احترام اور قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر پرچم کشائی کی پُروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈین صاحبان ، اساتذہ اور سینئر انتظامی افسران نے شرکت کی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیر جلد آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنےگا ، مقررین کا 78 ویں یوم تاسیس پرخطاب

رجسٹرار جامعہ پونچھ راولاکوٹ پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف خان نے سینئر فیکلٹی ممبران کے ہمراہ آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان کے قومی پرچم بلند کیے۔ اس موقع پر کشمیر کی مکمل آزادی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔

پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف خان نے یومِ تاسیس کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کشمیری عوام خصوصاً پونچھ کے بہادر عوام کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:میرپور : چیف جسٹس راجہ سعید اکرم کی قیادت میں78ویں یومِ تاسیس کی شاندار پرچم کشائی

تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بھارتی تسلط سے کشمیر کی آزادی اور حقِ خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے کےلئے ہمہ وقت تیار ہیں ۔

Scroll to Top