مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل ) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر ہر شعبہ میں ترقی کر رہا ہے ۔ آزاد کشمیر میں انسانی آزادیوں کے لیے مثال بہترین ہے ۔
وزیرعظم انوار الحق نے78ویں یوم تاسیس کے موقع پر تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر اس خطہ کی آزادی کیلئے حفاظت کی۔ اس خطہ کی آزادی میں قبائلی مجاہدین اور پاکستانی افواج اور ہمارے اباؤ واجداد نے قربانیاں دیں ۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر چودہری انوار الحق نے آزاد کشمیر کا پرچم لہرا کر یوم تاسیس سلامی تقریب کا آغاز کیا ۔ پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی ترانے بجائے گئے ،تقریب میں اعلیٰ سول قیادت اور علاقے میں تعینات مسلح افواج پاکستان کے کمانڈر شریک ہوئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نظریہ کشمیر کو فنا کرنے کی کوشش کو ہر غیرت مند کشمیری آہنی ہاتھوں سےروکے گا، چوہدری انوار الحق
انہوں نے کہا کہ ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ نے بھارت کی بالادستی کو خاک میں ملادیا ۔ آپریشن بنیان مرصوص سے پاکستان کی بین الاقوامی حیثت کو تسلیم کیا گیا ۔
آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی مرہون منت ہے افواج پاکستان ہمارے جان ومال کی محافظ ہیں ۔
چوہدری انوار الحق کا مزید کہنا تھا کہ آزاد حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لائے گی ۔ وہ دن دور نہیں جب ہم مقبوضہ کشمیر کو آزادکرالیں گے اور پاکستان میں شامل ہوں گے ۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھی اس مقصد کے حصول میں کردار ادا کریں اور وطن عزیز کے دفاع میں ہر ممکن تعاون فراہم کریں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت نے چھپ کر وار کیا ،پاک افواج نے کم ظرف دشمن کو دن کی روشنی میں تارے دکھائے،چوہدری انوار الحق
آخر میں وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیرنے کہا کہ حکومت عوام کی ترقی، تعلیم، صحت اور بنیادی سہولیات کے فروغ کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے تاکہ آزاد کشمیر ہر لحاظ سے مضبوط اور خوشحال خطہ بن سکے ۔




