موٹی

ترکیہ : بیوی کا نام’’موٹی‘‘ رکھنا شوہر کو مہنگا پڑ گیا،معاملہ عدالت تک جا پہنچا

(کشمیر ڈیجیٹل) ترکیہ میں ایک شخص کو اپنی بیوی کا نمبر موبائل فون میں ’’موٹی ‘‘کے نام سے محفوظ کرنا اتنا مہنگا پڑا کہ معاملہ عدالت تک جا پہنچا ۔

بظاہر یہ ایک معمولی یا مزاحیہ حرکت لگ سکتی ہے لیکن عدالت نے اسے جذباتی تشدد قرار دیتے ہوئے شوہر کو بیوی کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ۔

یہ انوکھا واقعہ ترکیہ کے شہر اوسک میں پیش آیا، جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کا نمبر اس کی جسامت کے حوالے سے “موٹی” کے نام سے اپنے فون میں محفوظ کیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پائی پائی جوڑ کر باپ نے بیٹی کا خواب پورا کردیا،ہزاروں سکوں سے سکوٹی کی خریداری

جب بیوی کو اس بات کا علم ہوا تو وہ شدید برہم ہوئی اور اس نے عدالت سے رجوع کیا۔ خاتون کا مؤقف تھا کہ شوہر کا یہ طرزِ عمل تضحیک آمیز اور توہینِ انسانی وقار کے مترادف ہے ۔

عدالت نے مقدمے کی سماعت کے دوران قرار دیا کہ ازدواجی زندگی باہمی عزت، احترام اور برابری کی بنیاد پر قائم ہوتی ہے ۔

ایسے الفاظ یا طرزِ عمل جو کسی شریکِ حیات کے احساسات کو مجروح کریں، جذباتی تشدد کے زمرے میں آتے ہیں۔ عدالت نے شوہر کو متنبہ کرتے ہوئے بیوی کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:روس کبھی امریکی دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا،صدر پیوٹن کا اعلان

شوہر نے یہ فیصلہ اعلیٰ عدالت میں چیلنج کیا، تاہم وہاں بھی ماتحت عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا۔ جج نے سماعت کے دوران ریمارکس دئیےکہ ازدواجی رشتہ محض قانونی بندھن نہیں بلکہ باہمی اعتماد اور احترام کا رشتہ ہے ۔

کسی کو تضحیک آمیز نام سے پکارنا یا اس کی جسمانی ساخت پر طنز کرنا ناقابلِ قبول اور قانونی جرم کے زمرے میں آتا ہے ۔