جنوبی کوریا: لال بیگ مارنے کی کوشش، خاتون نے عمارت کو ہی آگ لگا دی

(کشمیر ڈیجیٹل)جنوبی کوریا میں خاتون نے لال بیگ مارنے کی کوشش میں عمارت کو ہی آگ لگا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا نے خاتون نے اپنے گھر میں لال بیگ مارنے کیلئے آگ پھیلانے والا آلہ استعمال کیا

آگ پھیلانے والے آلے کے استعمال کے باعث عمارت میں ہی آگ لگ گئی۔ ایک خاتون کھڑکی سے چھلانگ لگا کر بچنے کی کوشش میں ماری گئی

خاتون نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ لائٹر اور آگ پھیلانے والے آلے کی مدد سے لال بیگ کو مارنا چاہتی تھی۔ لیکن اس دوران گھر کے دوسرے سامان کو بھی آگ لگ گئی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

عمارت میں آگ لگنے کے باعث کے باعث رہائشی خاتون نے کھڑکی سے چھلانگ لگا دی جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ جبکہ دیگر جان بچانے کے دوران دیگر 8 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق خاتون پر حادثاتی طور پر آگ لگانے اور ان کی غیر ذمہ داری سے ایک خاتون کی ہلاکت ہوئی ہے۔

جس پر متعدد دفعات عائد ہو سکتی ہیں۔پولیس نے خاتون کی گرفتاری کیلئے وارنٹ لینے درخواست کر دی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:طالبعلم رہنما نعیم احمد عباسی نے گلاسکو یونیورسٹی سے ماسٹر ڈگری مکمل کر لی

Scroll to Top