طرابلس(مانیٹرنگ ڈیسک)لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی سمندر میں ڈوب گئی۔کشتی میں پاکستانیوں سمیت65افراد شکار تھے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تقریباً 65 مسافروں کو لے جانے والی ایک کشتی لیبیا کے شہر زاویہ کے شمال مغرب میں مارسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب الٹ گئی ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق طرابلس میں پاکستانی سفارت خانے نے فوری طور پر ایک ٹیم زاویہ ہسپتال روانہ کی ہے تاکہ مرنے والوں کی شناخت میں مقامی حکام کی مدد کی جا سکے۔
بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ سفارتخانہ متاثرہ پاکستانیوں کی مزید تفصیلات حاصل کرنے کی بھی کوشش کر رہا ہے۔ صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے وزارت خارجہ کے کرائسز مینجمنٹ یونٹ کو فعال کر دیا گیا ہے۔ اس واقعے سے متعلق کسی بھی سوال کے لیے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
03052185882 (واٹس ایپ)
218913870577+ (سیل)
218 91-6425435+ (واٹس ایپ)
واضح رہے کہ رواں برس 16 جنوری کو مغربی افریقہ کے راستے غیر قانونی طور پر اسپین جانے والی کشتی مراکش کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
اس سے قبل 16 دسمبر 2024 کو یونان کے جنوبی جزیرے گاوڈوس کے قریب کشتی الٹنے کے متعدد تارکین وطن سمیت 40 پاکستانیوں کی موت ہو گئی تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال یونان کے ساحل کے قریب ہونے والے کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد بھی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں:لیبیامیں اجتماعی قبروں اور ساحل سمندر سے29 تارکین وطن کی لاشیں برآمد