اسلام آباد: معروف صحافی واینکرپرسن غریدہ فاروقی نے انکشاف کیا ہے کہ دہشتگرد حافظ گل بہادر کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔
ایکس پر اپنی پوسٹ میںغریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے انسداد دہشتگردی میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے اورانتہائی معتبر ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ 17-18 اکتوبر 2025 کی درمیانی شب ارغون خوست میں فضائی حملے میں دہشتگرد حافظ گل بہادر مارا گیا ہے۔
غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ پاکستانی فورسز کے حملے میں گل بہادر گروپ کی شوریٰ کے کئی ارکان بھی مارے گئے ہیں اور اسی رات اسے چپکے سے سپرد خاک کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے خطرہ بننے والے دہشتگرد نیٹ ورکس کو فیصلہ کن دھچکا لگا ہے۔پاکستان زندہ باد!





