امریکا اورایران کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اہم پیشرفت ہوئی ہے اور امریکی اور ایرانی وفود کے مابین نیویارک میں 3 گھنٹے طویل ملاقات ہوئی ہے۔
امریکی اہلکار کے مطابق صدر ٹرمپ کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کُشنر ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ملے۔
یہ بھی پڑھیں:ترک صدر نے جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کے حق میں جاندار آواز اٹھا دی، بھارتی میڈیا تلملا اٹھا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایرانی وفد سے ملاقات کرنے والی امریکی ٹیم کا حصہ تھے۔
امریکی صدرٹرمپ نے کہا کہ ملاقات اچھی رہی، یہ ایرانیوں کے مفاد میں ہے کہ ڈیل کرلیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ملاقات امریکی درخواست پر کی گئی اور اس ضرورت کی بنیاد پر بھی کہ آبنائے ہرمز کھولنےکیلئے ایرانی شرائط پیش کی جائیں۔
ہرمز کھولنےکیلئے ایرانی ناکہ بندی ختم، ایرانی اثاثے جاری اور تمام محاذوں پر جنگ ختم کرنا ہوگی۔
قبل ازیںاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ اب مجھے ایران سےمتعلق بڑا فیصلہ کرنا ہے ایران سے ڈیل ہوتی ہے تو وہ بہترین ملک بن سکتا ہےورنہ کارروائی پر تباہ ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت کمزور اور مایوس ہے ایرانی رجیم کا رویہ بہت برا ہے وہ کمزور اور لاچار ہوچکی ہے تمام اقوام سے اپیل ہے ایران پر اقتصادی ناکہ بندی کیلئے ہمارا ساتھ دیں۔
تمام ممالک ایران پر معاشی ناکہ بندی کے نفاذ میں ہمارے ساتھ شامل ہوں، امریکی بحریہ نے آبنائےہرمز میں ایک ارب بیرل سے زائد تیل کی حفاظت کی۔
اسلحہ سے متعلق صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ہمارے پاس اسلحے کا ذخیرہ پہلے سے کہیں زیادہ ہے ہم غیر معمولی رفتار سے اسلحہ ذخائر میں اضافہ کرنے کیلئے کوشاں ہیں، ہم نے غزہ کی پٹی میں جنگ ختم کر دی ہے 30 ممالک غزہ امن کونسل میں شامل ہو چکے ہیں جس کی صدارت کا اعزاز مجھے حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباشریف عظیم لیڈر، بہترین شخص ہیں، ٹرمپ کی ایک بار پھر تعریف
غزہ کے حوالے سے امریکی صدر نے کہا کہ غزہ میں جنگ بند کرکے ہزاروں شہریوں کی جان بچائی ہے غزہ میں جنگ بند کر کے یرغمالیوں کو وہاں سے واپس لائے، میں نے دنیا میں 8 جنگیں رکوائیں ان ممالک کے سربراہان نے میری تعریف کی۔
جنگیں رکوانے پر ملکوں کے سربراہان نے کہا ٹرمپ کے بغیر یہ ممکن نہ تھا، سکیورٹی کونسل کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نےغزہ پیس بورڈ کی منظوری دی، غزہ پیس بورڈ میں 30ممالک نے شمولیت اختیار کی ہے۔




