پاک ، بھارت کرکٹ ٹیمیں ایک بار پھر آمنے سامنے آنے کیلئے تیار،ٹاکرا 7 نومبر کو ہوگا

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 7 نومبر کو ایک مرتبہ پھر مدمقابل ہوں گی۔

ہانگ کانگ سپر سکسز میں پاکستان کی ٹیم کی قیادت عباس آفریدی کریں گے جبکہ پاک بھارت ٹاکرا 7 نومبر کو شیڈول ہے۔

قومی ٹیم 21ویں ایڈیشن میں حصہ لینے کے لیے 5 نومبر کو ہانگ کانگ روانہ ہوگی جس میں 12 ٹیمیں چار پولز میں تقسیم ہوں گی۔

پاکستان کو پول سی میں بھارت اور کویت کے ساتھ رکھا گیا ہے، گروپ مرحلے کے دونوں میچز جمعہ 7 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کے اسکواڈ میں عباس آفریدی کپتان، عبدالصمد، خواجہ محمد نافع، معاذ صداقت، محمد شہزاد، سعد مسعود اور شاہد عزیز شامل ہیں۔

نان ٹریولنگ ریزرو میں دانش عزیز اور محمد فائق شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سری لنکا کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اعزاز کا دفاع کرے گی جبکہ پاکستان ٹیم پانچ مرتبہ ایونٹ جیت چکی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت کا پاکستانی پاسپورٹ کا نیا ڈیزائن متعارف کرانے کا فیصلہ

Scroll to Top