میرپور(محمد اعظم سے )چیف انجینئر عمارات وپبلک ہیلتھ میرپور ڈویژن محمود ممتاز راٹھور کوادارہ ترقیات میرپور کے ڈائریکٹر جنرل کا اضافی چارج تفویض کر دیا گیا جبکہ امجد اقبال چوہدری کو ڈائریکٹر اسٹیٹ ایم ڈی اے کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی منظوری سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چیف انجینئر عمارات وپبلک ہیلتھ میرپور ڈویژن محمود ممتاز راٹھور کو ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات میرپور کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔
امجد اقبال چوہدری کو ڈائریکٹر اسٹیٹ میرپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( ایم ڈی اے ) کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔دونوں تعیناتیوں کے الگ الگ نوٹیفکیشن جا ری کردیئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ نوتعینات ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات میرپورمحمود ممتاز راٹھور وزیر حکومت فیصل ممتاز راٹھور کے بڑے بھائی ہیں، فیصل ممتاز راٹھور حویلی کہوٹہ سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر ممبر اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اور اتحادی حکومت میں وزیر لوکل گورنمنٹ کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔