نریندرمودی کو بتا دیا پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بتا دیا ہے کہ پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے۔

وائٹ ہاؤس میں دیوالی کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ میری کچھ دیر قبل بھارتی وزیر اعظم سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔

صدرٹرمپ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم سے تجارت سمیت کئی امور پر بات چیت ہوئی ہے، تجارت کے ذریعے معاملات حل کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اب روس سے مزید تیل نہیں خریدے گا،محصولات کے بغیر امریکی معیشت نہیں چلے گی ۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ اب مودی سے زیادہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کےمداح بن گئےہیں، سی این این رپورٹ

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھاکہ انہوں نے تجارت کے ذریعے 8 جنگیں رکوائی ہیں جن میں پاکستان اور بھارت کی جنگ بھی شامل ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران 7 طیارے گرائے گئے، دونوں جوہری ممالک کے درمیان جنگ تجارت سے روکی۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو فون کرکے کہا اگر آپ جنگ کرتے ہیں تو امریکا آپ سے تجارت نہیں کریگا، 24 گھنٹوں میں انہوں نے مجھے کال کرکے بتایا کہ وہ جنگ نہیں کرنا چاہتے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ دو ہفتوں میں چین کے صدر کے ساتھ بہت سی چیزوں پر بات چیت کروں گا، ہم اس بات چیت میں اچھا کام کرنے جا رہے ہیں۔

Scroll to Top