مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزادکشمیر ، پنجاب ، خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ـ
ذرائع کے مطابق راولپنڈی ، اسلام آباد ، پشاور ، سوات، مظفرآباد،بھمبر، وادی لیپا، وادی نیلم، باغ، حویلی،عباسپور،میرپور،کوٹلی، راولاکوٹ،مری سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئےہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب اور کے پی کے کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔
زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا، شہری رات کی تاریکی میں گھروں سے باہر نکل آئے ۔
گلگت بلتستان ، راولپنڈی کے مختلف اضلاع ، ہنگو، کرم ایجنسی ، جمرود ، وادی تیراہ ، لنڈی کوتل ، چترال اور اسکے مضافات میں بھی زلزلے کے شدید جھڑکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلےکا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا اور اس کی گہرائی 234 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جے یوآئی رہنمامولانا محمد خان شیرانی نے 92 سال کی عمر میں نکاح کر لیا




