نیلم، سوات( نیوز ڈیسک)آزادکشمیر کی وادی نیلم ،سوات ، کالام اور مالم جبہ ، گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقے استورسمیت مختلف علاقوں میں برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا۔برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے ملک بھر سے سیاح کالام اور مالم جبہ پہنچ گئے۔
میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، برف باری اور بارش کی وجہ سے آزادکشمیر،گلگت بلتستان اور سوات کا موسم سرد ہوگیا۔سیاحوں کی بڑی تعداد برف باری کا لطف اٹھانے کے لیے کالام اور مالم جبہ پہنچ گئی ہے۔
میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے سوات کا موسم اور بھی سرد ہوگیا ہے۔مالم جبہ سطح سمندر سے 9 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہے اورسردیوں کے موسم میں یہ علاقہ سفید رنگ کی چادر اوڑھ لیتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ میں ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں اور برف باری کا سلسلہ جاری رہے گا۔
تنویر الیاس کٹھ پتلی، اپنی یونین کونسل ہارے،مجھے کیا جتوائیں گے؟ انوارالحق