راولپنڈی(کشمیر ڈیجیٹل) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نےکہا کہ کسی بھی براہ راست یا بالواسطہ سرحدی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیا جائےگا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈمارشل سید عاصم منیر نے جی ایچ کیو میں 17ویں نیشنل ورکشاپ میں بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وفاقی اور صوبائی حکومت کے بلوچستان میں ترقیاتی اقدامات پر گفتگو کی۔فیلڈ مارشل نے بلوچستان کے بے پناہ اقتصادی امکانات کو عوام کی بہتری کیلئے بروئے کار لانے پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل نے نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے اور بااختیار بنانے میں سول سوسائٹی کے مثبت کردار کو سراہا۔
فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، بلوچستان کے لوگ نہایت باصلاحیت، باہمت اور محب وطن ہیں، بلوچستان کے عوام ملک کا حقیقی سرمایہ ہیں۔
فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ پائیدار ترقی کے لیے نوجوانوں کا فعال کردار نہایت اہم ہے، ذاتی سیاسی مفادات پر مبنی ایجنڈوں کو رد کرکے ملکی مفاد کو مقدم رکھنا ہوگا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ فتنہ الہند اور فتنہ الخوارج شر انگیزی اور ترقی مخالف بیانیہ پھیلانے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں،
پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، کسی بھی براہ راست یا بالواسطہ سرحدی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیا جائےگا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ورکشاپ کے اختتام پر مفصل سوال و جواب کے سیشن کا بھی انعقاد کیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے مختلف اضلاع میں طوفانی دورے،متعدد تقریبات میں شرکت




