جعلی فون کالز کے ذریعے رقوم کی طلبی،کمشنر آفس کا سخت نوٹس، شہریوں کو انتباہ جاری

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)کمشنر مظفر آباد کو موصول ہونے والی متعدد عوامی شکایات کے مطابق بعض نامعلوم افراد شہریوں کو فون کالز اور پیغامات کے ذریعے یہ باور کروا رہے ہیں کہ وہ کمشنر آفس سے تعلق رکھتے ہیں۔

ان جعلی کالرز کا دعویٰ ہے کہ حکومت کی جانب سے سولر سسٹم مفت یا کم قیمت پر فراہم کئے جا رہے ہیں اور اس کے بدلے میں وہ شہریوں سے پیشگی رجسٹریشن فیس یا دیگر چارجز کے نام پر رقم طلب کرتے ہیں۔

یہ واضح کیا جاتا ہے کہ کمشنر آفس کی جانب سے اس نوعیت کا کوئی پروگرام جاری نہیں کیا گیا۔ نہ ہی کسی شہری سے فون کال یا میچ کے ذریعے پیسے طلب کئے جا رہے ہیں۔

یہ تمام کالز اور پیغامات جعلی، دھوکہ دہی پر مبنی اور غیر قانونی ہیں۔ کمشنر مظفر آباد ڈویژن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان عناصر سے ہوشیار رہیں اور کسی بھی قسم کی مالی معلومات فراہم کرنے یا لین دین کرنے سے گریز کریں کسی بھی غیر سرکاری نمبر سے آنے والی فون کال یامیسجپر اعتماد نہ کریں۔

کمشنر آفس یاسرکاری اسکیم کے نام پر رقم طلب کی جائے تو فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن کو اطلاع دیں۔ ایسی کالز کی ریکارڈنگ یا اسکرین شانس محفوظ رکھیں تاکہ تحقیقات میں عدد مل سکے۔

کسی اسکیم کی تصدیق کے لیے صرف سرکاری ذرائع سے رجوع کریں۔ یہ بھی یاد رکھیں کہ سرکاری منصوبے میڈیا، اخبارات، یا سرکاری ویب سائٹس کے ذریعے عوام تک پہنچائے جاتے ہیں، نہ کہ نجی کالز یا پیغامات کے ذریعے۔

عوام کی آگاہی اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ جعلی اسکیموں سے ہوشیار رہیں، اور دوسروں کو بھی باخبر کریں۔ کسی بھی شکایات اور معلومات کے لیے رابطہ کریں کمشنر آفس ہیلپ لائن:05822920097پر رابطہ کریں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نادرا حکام کا بڑے پیمانے پر ادارے میں بھرتی کرنے کا اعلان

Scroll to Top