راولپنڈی (کشمیر ڈیجیٹل)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے ارشد خان چائے والا کا شناختی کارڈ بحال کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔
عدالتی حکم کے بعد ارشد خان کا شناختی کارڈ نادرا نے دوبارہ بحال کر دیا اور نادرا ویری فکیشن بورڈ کی ارشد خان کی پاکستانی شہریت کی تصدیق کردی۔
وکیل عمر اعجاز گیلانی کے مطابق نادرا ویری فکیشن بورڈ کی تصدیق کے مطابق ارشد اور اس کا خاندان پاکستانی شہری ہے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ کسی شہری کا شناختی کارڈ یا پاسپورٹ بلاک کرنا آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے ارشد خان چائے والے کا شناختی کارڈ بحال کرنے کا حکم دے دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق عدالتی حکم کے بعد نادرا نے ارشد خان کا شناختی کارڈ دوبارہ بحال کردیا، نادرا ویریفکیشن بورڈ نے شہریت کی تصدیق کردی۔
وکیل عمر اعجاز گیلانی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ موکل کا مسئلہ حل ہوگیا ہے، ارشد خان اور اس کا خاندان باقاعدہ پاکستانی شہری ہیں۔
عدالت کا کہنا ہے کہ کسی شہری کا شناختی کارڈ یا پاسپورٹ بلاک کرنا آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔درخواست گزار کی استدعا پر کیس نمٹا دیا گیا۔
واضح رہے کہ نادرا نے ارشد خان چائے والے کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کردیا تھا۔
یاد رہے ارشد خان چائے والا نے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ سے رجوع کیا تھا۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ نادرا حکام کی جانب سے 1978 سے قبل کے رہائشی شواہد مانگے جارہے، ارشد خان نے 17برس کی عمر میں اسلام آباد میں چائے بیچتے شہرت حاصل کی تھی۔
ارشد کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی تاہم شہرت پانے والے ارشد کی پاکستانی شہریت پر سوال اٹھ گئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نادرا حکام کا بڑے پیمانے پر ادارے میں بھرتی کرنے کا اعلان




