ویمنز ورلڈکپ، انگلینڈ نے بھارت کوشکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے بھارت کو چار رنز سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

اندور میں کھیلے گئے میچ میں پہلے انگلینڈ کی ٹیم نے بیٹنگ کی اور 8 وکٹوں کے نقصان پر 288رنز اسکور کئے۔

ان کی جانب سے ہیدرنائٹ نے شاندار انداز میں کھیلتے ہوئے 109رنز اسکور کئے، 15چوکے اور ایک چھکا ان کی اننگز میں شامل تھا۔

ایمی جونز نے 56 اور شائور برنٹ نے 38 رنز بنائے جبکہ بھارت کی دپتی شرما نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ ،پاکستان اور نیوزی لینڈ کامیچ بارش کی نذر

ہدف کےجواب میں بھارتی ٹیم کی د و وکٹیں 42 رنز پر گرگئیں، تیسری وکٹ پر ہرمن پریت کور اور سمرتی مندھانا نے 125 رنز کی شراکت بنائی، ہرمن پریت کور نے 70 اور سمرتی مندھانا نے 88رنز کی اننگزکھیلیں۔

آخری اوور میں بھارت کو کامیابی کیلئے 14رنز درکا ر تھے لیکن اُن کی بیٹرز 9 رنز بناسکیں۔

یوں انگلینڈ نے چار رنز سے میچ جیت کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ اس کے علاوہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں بھی سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں،آج سری لنکا اور بنگلادیش کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔

Scroll to Top