نیلم (کشمیر ڈیجیٹل سے)آزاد جموں و کشمیر کے 78ویں یومِ تاسیس کی مناسبت سے ضلع نیلم کے خوبصورت مقام دودھنیال میں ایک شاندار کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
یومِ تاسیس کرکٹ ٹورنامنٹ 20 اکتوبر 2025ء سے شروع ہوگا ۔ اس ٹورنامنٹ کا افتتاح برگیڈیئر 32 بریگیڈ کیل محمد عمران چیمہ کریں گے جبکہ 654 آرمی یونٹ دودھنیال میزبان کے فرائض سرانجام دے گی ۔
چیف آرگنائزر سید مبشر گیلانی نے ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر سے بہترین اور نامور ٹیمیں اس میں حصہ لیں گی ۔ تمام میچز آرمی گراؤنڈ دودھنیال میں کھیلے جائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ یومِ تاسیس کے موقع پر اس ایونٹ کا مقصد نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ اتحاد اور یگانگت کے جذبے کو اجاگر کرنا ہے ۔
ٹورنامنٹ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ آرگنائزنگ کمیٹی اور جیوری ٹیم نے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ گراؤنڈ کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ خوش آمدیدی بینرز اور پمفلٹس بھی آویزاں کر دیے گئے ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کھیل بھی تعلیم بھی ساتھ، نوجوان کرکٹرز کے لیے پی سی بی کا تاریخی اسکالرشپ پروگرام کا آغاز
سید مبشر گیلانی نے کہا کہ اہلِ دودھنیال نے پاک آرمی کے اشتراک سے یومِ تاسیس کو شاندار انداز میں منانے کا عزم کیا ہے ۔
ٹورنامنٹ 21 سے 23 اکتوبر تک جاری رہے گا ، جس میں ضلع نیلم کی معروف ٹیمیں شرکت کریں گی ۔ اس موقع پر شائقین کرکٹ کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے ۔
عوامی حلقوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے ایونٹس نوجوانوں میں مثبت رجحانات کو فروغ دیتے ہیں اور علاقائی سطح پر کھیلوں کی سرگرمیوں کو نئی روح بخشتے ہیں ۔
کرکٹ ٹورنامنٹ 21سے 23 اکتوبر تک دودھنیال کرکٹ گراؤنڈ میں جاری رہے گا ۔




