حویلی کہوٹہ(سعد بخاری، کشمیر ڈیجیٹل) سابق امیدوار اسمبلی اور موجودہ ممبر کشمیر کونسل خواجہ طارق سعید نے ایک اہم اور تفصیلی پریس کانفرنس کے دوران سیاسی، عوامی اور قومی امور پر گفتگو کرتے ہوئے 2026 کے عام انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد عوامی خدمت اور علاقے کی تعمیر و ترقی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ حویلی کہوٹہ کے عوام کو بہتر نمائندگی حاصل ہو۔
پریس کانفرنس کے آغاز میں خواجہ طارق سعید نے کہا کہ ’’پاک فوج ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی، استحکام اور قربانیوں کے حوالے سے پاک فوج کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت ہوتی تو آج کشمیر میں ایسی صورتحال پیدا نہ ہوتی۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت اور ان کے مفادات کے تحفظ کے لیے مؤثر آواز اٹھائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’’آج سے میں حلقہ حویلی سے باضابطہ طور پر الیکشن لڑنے کا اعلان کرتا ہوں‘‘۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’2021 کا الیکشن فیصل ممتاز راٹھور نے لڑا تھا، اور 2026 کا الیکشن میں لڑوں گا‘‘۔ ان کے مطابق فیصل ممتاز راٹھور اور وہ ایک ہی نظریے کے حامی ہیں، دونوں کا مقصد عوامی خدمت اور پارٹی کی مضبوطی ہے۔
خواجہ طارق سعید نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت ان کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں مکمل اعتماد حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’مجھے عندیہ ملا ہے تو ہی میں نے کمپین کا اعلان کیا ہے‘‘۔ ان کا کہنا تھا کہ حویلی کی عوام ان کے ساتھ ہے، وہ عوامی توقعات پر پورا اتریں گے اور حلقے کی ترقی کے لیے دن رات کام کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جلد ہی فیصل ممتاز راٹھور بھی ان کے ساتھ شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ فیصل ممتاز راٹھور پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری ہیں۔
طارق سعید اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے ممبر کشمیر کونسل ہیں۔ انہوں نے 2016 میں بھی حویلی سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا جہاں انہوں نے ریکارڈ 24 ہزار ووٹ حاصل کیے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ اپنی عوامی رابطہ مہم کا باقاعدہ آغاز جلد کریں گے تاکہ پارٹی کا پیغام ہر گھر تک پہنچایا جا سکے۔
جس سے عوام ایکشن کمیٹی بنی ایم ایل ایز کی حکومت نے عوامی حقوق کی بات نہیں کی وفاقی حکومت کے نمائندوں نے ریاستی عوام کے مطالبات کو جائز تسلیم کیا ان خیالات کا اظہار ممبر کشمیر کونسل اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مرکزی نائب صدر خواجہ طارق سعید نے حویلی کہوٹہ میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا خاندان راجہ ممتاز حسین راٹھور سے قبل پیپلز پارٹی میں تھا اور میں فیصل ممتاز راٹھور سے قبل پارٹی میں تھا ۔میں اور فیصل اٹھور بھائی ہیں الیکشن لڑنا میرا حق ہے۔
ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ممبر کشمیر کونسل پارٹی کے دیگر 16 ممبران کے ووٹ سے بنا ۔فیصل راٹھور کا صرف ایک سترواں ووٹ تھا ۔آئندہ الیکشن ہر حال میں لڑوں گا۔
پارٹی قیادت نے الیکشن کمپین کی ہدایت کی ہے۔ اس مرتبہ حویلی کے اندر الیکشن مہم چلا کر الیکشن کا رخ بدل دوں گا۔ میرے الیکشن میں حصہ لینے کے اعلان سےحویلی کی سیاست میں بھونچال پیدا ہو چکا ہے۔۔
سیاست میں کوئی بات حرف آخر نہیں ہوتی لیکن اس مرتبہ میں کشتیاں جلا کر الیکشن الیکشن مہم چلانے نکلا ہوں، انہوں نے کہا کہ 13 ترمیم کے بعد ممبر کشمیر کونسل فنڈز کم ملے جو میں نے خورشید آباد تحصیل میں خرچ کئے۔
آ ئندہ چند دنوں میں بڑے بڑے سرپرائز عوام کو دیکھنے کو ملیں گے۔۔دعویٰ کرتا ہوں کہ الیکشن سے قبل بڑے بڑے سرپرائز عوام کو دیکھنے کیلئے ملیں گے۔ الیکشن سے دو ماہ قبل یکطرفہ کامیابی حاصل کروں گا ۔الیکشن کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
کارکن مایوس ہیں کرپشن زبان زد عام ہے مجھ پر کوئی ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکتا۔ حویلی میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے تین ارب روپے آئے، کہاں خرچ ہوئے، عوام پوچھ سکتے ہیں۔
آئندہ انتخابات تمام برادریوں کے تعاون سے کامیابی حاصل کروں گا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہونے کا وقت ہے میں جلد حویلی سے اپنی انتخابی مہم ان علاقوں میں شروع کروں گا جہاں ابھی تک نہیں پہنچ سکا
عوامی ایکشن کمیٹی نے سیاسی پارٹیوں اور پارٹی کے نظام پارلیمانی نظام کیلئے ائندہ انتخابات میں مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔ پریس کانفرنس میں پیپلز پارٹی کے رہنما شیخ خورشید احمد شیخ محمد افضل راجہ محمد عاشق کیانی محمد امتیاز کھوکھر ڈسٹرکٹ کونسل محمد اکبر ڈار محمد شمس قریشی محمد بشیر کیانی محمد شبیر افریدی خواجہ محمد ثاقب مبین محمد انصر بٹ کے علاوہ سینکڑوں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے شرکت کی اور طارق سعید کے ساتھ مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: طاقتور بیٹری، جدید کیمرے اور اے آئی فیچرز کے ساتھ اوپو فائنڈ ایکس 9 سیریز متعارف




