وزیراعظم شہباز

حالیہ جنگ میں پاکستان کی عظیم فتح ،بھارت قیامت تک اپنی شکست بھلا نہیں سکتا،شہبازشریف

جہانیاں(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ نے چار دن کی جنگ میں پاکستان کو عظیم فتح سے نوازا، بھارت قیامت تک اس شکست سے باہر نہیں نکل سکتا۔

جہاںیاں میں رکن قومی اسمبلی افتخار نذیر کے گھر آمد کے بعد سیاسی رہنماؤں سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے معاشی اور دفاعی میدان میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں، ڈیڑھ سال میں ملک دیوالیہ ہونے سے باہر نکل آیا اسی طرح چند ماہ پہلے اللہ نے پاکستان کو عظیم فتح عطا فرمائی۔

انہوں نے کہا کہ چار دن کی جنگ میں پاکستان کو بڑی فتح نصیب ہوئی، تینوں افواج نے تاریخ رقم کی، فیلڈ مارشل نے جنگ کو فرنٹ سے لیڈ کیا، بھارت قیامت تک اس شکست سے باہر نہیں نکل سکتا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا جہانیاں میں خطاب کے موقع پر مزیدکہنا تھا کہ مریم نواز اور ان کی ٹیم نے عوام خدمت اور خلوص کی اعلیٰ ترین مثال قائم کی۔افواج پاکستان نے تاریخ رقم کی، فیلڈ مارشل نے جنگ کو فرنٹ سے لیڈ کیا،

مزید یہ بھی پڑھیں:پیوٹن ، ٹرمپ ملاقات کا فیصلہ کس کا تھا؟ تمہاری ماں کا‘‘ترجمان وائٹ ہائوس صحافی پر برہم

Scroll to Top