اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستانی وفد تا حال پاکستان میں ہی موجود ہے جس کاکل صبح دوحہ روانہ ہونے کا پروگرام ہے ۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی یہ خبر کہ پاکستانی وفد دوحہ میں موجود ہے، بے بنیاد ہے
سفارتی ذرائع نے بتایا کہ عارضی جنگ بندی افغان طالبان حکومت کی درخواست پر کی گئی جبکہ 48 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی آج 6 بجے ختم ہوئی ہے۔
سفارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ اعلیٰ سطح کے مذاکرات ہفتے کو شروع ہونے کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے دو روز قبل افغان طالبان حکومت کی درخواست 48 گھنٹوں کے لیے عارضی جنگ بندی کی تھی جو ختم ہوگئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کابل بھارت کی پراکسی بن چکا، زبردستی کی مہمان نوازی کے خاتمے کا وقت ہوا چاہتا ہے،وزیردفاع




