پاک فوج اور پاک فضائیہ کا پکتیکا میں مشترکہ آپریشن،گل بہادر گروپ کے کئی ٹھکانے تباہ،100 سے زائد خارجی ہلاک

طورخم(کشمیر ڈیجیٹل)پاک فوج اور پاک فضائیہ کا افغانستان میں مشترکہ آپریشن، گل بہادر گروپ کے متعدد ٹھکانے تباہ، اہم کمانڈر سمیت 100 سے زائد دہشتگرد ہلاک

سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستانی مسلح افواج اور پاک فضائیہ نے مشترکہ آپریشن ، صوبہ پکتیکا میں گل بہادر گروپ کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیئے۔

کچھ عرصہ قبل پاکستان نے افغانستان کے اندر شمالی اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع کے سرحدی علاقوں میں خارجی حافظ گل بہادر گروپوں کے خارجی کیمپوں پر حملہ کیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے موثر جوابی کارروائی کے دوران گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 100 سے زائد خارجیوں کو جہنم واصل کردیا۔

ان خارجیوں کے سابق گل بہادر گروپ نے آج شمالی وزیرستان میں گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ کیا جس میں سپاہی شہیداور متعدد زخمی ہوئے۔

گل بہادر گروپ کے خارجیوں کے خلاف، گل بہادر گروپ کی قیادت کو بھی نشانہ بناتے ہوئے درست حملے کئے گئے۔

ان درست حملوں میں کم از کم 60-70 خارجیوں اور ان کی قیادت کو تصدیق شدہ انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر جہنم میں بھیج دیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کابل بھارت کی پراکسی بن چکا، زبردستی کی مہمان نوازی کے خاتمے کا وقت ہوا چاہتا ہے،وزیردفاع

Scroll to Top