پنجاب میں ٹی ایل پی پر پابندی ، سمری وفاق کو ارسال

لاہور(کشمیر ڈیجیٹل) حکومت پنجاب نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ سمری وفاقی حکومت کو ارسال کر دی گئی ۔

عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک مذہبی جماعت کے احتجاج کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

احتجاج کی کال غزہ کے امن معاہدے کے بعد دی گئی، لیکن سوال یہ ہے کہ کیا پولیس کی گاڑیاں جلانے سے غزہ کے امن کا مسئلہ حل ہو گیا؟

پرتشدد احتجاج کرنے والے کسی صورت ملک اور عوام کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام باشعور ہیں، وہ کسی کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔

احتجاج کے نام پر سڑکیں اور راستے بند کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ ہڑتال کی کال کو مسترد کرنے پر تاجر برادری کے شکر گزار ہیں۔

حکومت کسی صورت ایسے عناصر کو عوامی زندگی میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت بے قابو، فی تولہ قیمت میں 14 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ

Scroll to Top