کوٹلی ، مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین کا احتجاج ، قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان

کوٹلی (کشمیر ڈیجیٹل ڈیسک)آزادکشمیر بھر کی طرح کوٹلی میں بھی سرکاری ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے ۔ سرکاری ملازمین کا احتجاج، مطالبات منظور نہ ہونے پر قلم چھوڑ ہڑتال کی دھمکی۔

کشمیر ڈیجیٹل کی رپورٹس کے مطابق سرکاری ملازمین نے  حکومت آزاد کشمیر کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ تمام اداروں کے ملازمین دفاتر بند کر کے سڑکوں پر نکل آئے۔

سرکاری ملازمین کا کہنا تھا کہ حالیہ پنشن اصلاحات نامنظور، یوٹیلٹی الاؤنس تمام کیڈر ایکٹ 2016 نامنظور ، سرکاری ملازمین نے اپنے مطالبات دوہراتے ہوئے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں کئے جاتے  تب تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

سرکاری ملازمین نئی منظور کی گئی پنشن اصلاحات نہیں مانتے ۔حکومت فوری طور پر ایڈھاک ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے اپنی پالیسی وضع کرے  ، ورک چارج ملازمین کو بھی فوری طور پر مستقل کیا جائے ۔ حکومت جان لے کہ سرکاری ملازمین کسی بھی ریاست کی مضبوطی کیلئے ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوتے ہیں ۔ اگرسرکاری ملازمین کیخلاف ناانصافیاں اسی طرح جاری رہیں تو ہم قلم چھوڑ ہڑتال کریں گے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر فوری طور پر نوٹس لیکر ہمارے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کریں اور مطالبات کی منظوری کے احکامات جاری کریں۔ ایپکا ملازمین کے زیر اہتمام ضلع بھر کے تمام دفاتر کے ملازمین سراپا احتجاج ہیں بالخصوص خواتین کی بڑی تعداد کی احتجاج میں شرکت،لیڈی ہیلتھ ورکرز ، ایل ایچ وی نے بڑی تعداد شامل ہیں۔

سردار تنویر الیاس کا ممبران کشمیر کونسل کو سینیٹ آف پاکستان میں نمائندگی دینے کا مطالبہ

Scroll to Top