راولاکوٹ(ظفر نذیر کشمیر ڈیجیٹل)پونچھ ڈویژن کے منتخب بلدیاتی نمائندوں نے اپنے مطالبات کی عدم منظوری کیخلاف راولاکوٹ میں احتجاجی ریلی نکالی جو صابر شہید اسٹیڈیم راولاکوٹ میں پہنچ کر احتجاجی جلسے کی صورت اختیار کر گئی ،شرکاریلی نے حکومت مخالف اور اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی ۔۔
احتجاجی ریلی کے دوران شرکاء نے ہاتھوں میں حکومت مخالف اور اپنے مطالبات کے حق میں تحریر کردہ پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے ،اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے کیلئے سنجیدہ نہیں ہے
بلدیاتی نمائندگان پوری ریاست میں سراپا احتجاج ہیں مگر حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے ، بلدیاتی نمائندگان 15 فروری کو مظفرآباد میں ہونے والے کنونشن میں بھرپور شرکت کریں گے ،
مقررین نے مزید کہا کہ تین ارب ستر کروڑ کے فنڈز بلدیاتی اداروں کا حق ہے ،ممبر اسمبلی کا کام قانون سازی ہے فنڈز خرچ کرنا نہیں۔۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے ترمیمی ایکٹ تیار کروایا گیا اور اب حکومت اپنی مرضی کا ایکٹ اسمبلی میں پیش کر رہی ہے جس سے حکومت کی بدنیتی ظاہر ہوتی ہے
ان خیالات کا اظہار سردار جاوید شریف چیرمین ضلع کونسل و فوکل پرسن آزادکشمیر بلدیاتی نمائندگان، ،سمیت پونچھ ڈویژن کے منتخب بلدیاتی نمائندگان ،نے منعقدہ احتجاجی جلسہ عام و کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا
مقررین نے کہا کہ حکومت نے ہم سے طویل مزاکرات کیے جس پر حکومت نے ہمیں کہا کہ دیگر صوبوں کو دیکھ کر آپ ترمیمی مسودہ تیار کریں ہم اسمبلی میں پیش کرینگے ہم نے دیگر صوبوں کے بلدیاتی اداروں کو دیکھ کر مسودہ حکومت کو دیا لیکن حکومت اب اپنا من پسند مسودہ بنا کر اسمبلی سے منظور کروانا چاہتی ہے ہمیں اختیارات دینے کے بجائے حکومت اپنی مرضی کی چیزیں ڈالنا چاہتی ہے ۔۔
پندرہ فروری کو مظفرآباد کے کنونشن میں مستقبل کا اعلان کیا جائے گا، جس میں ہمارے پاس تمام آپشن موجود ہیں اس مرتبہ ہم فیصلہ کن تحریک کے لیے نکلے ہیں اپنا حق لینے کیلئے تمام بلدیاتی نمائندے تیار ہیں اور ہم اپنا حق لے کر رہیں گے مقررین نے کہا کہ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلدیاتی نمائندگان کے جملہ مسائل کو یکسو کرے تاکہ حقیقی معنوں میں اقتدار کو نچلی سطح پر منتقل کیا جا سکے ،مقررین نے مزید کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے ہماری تحریک جاری رہے گی
سردار تنویر الیاس کا ممبران کشمیر کونسل کو سینیٹ آف پاکستان میں نمائندگی دینے کا مطالبہ




