ورجینیا(کشمیر ڈیجیٹل)امریکی ریاست ورجینیا کی اٹارنی لنڈسے ہالیگن نے تصدیق کی ہے کہ ویانا سے تعلق رکھنے والے بھارتی نژاد سابق مشیر ایشلے ٹیلس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ان پر قومی سلامتی سے متعلق حساس معلومات غیرقانونی طور پررکھنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، جس کے تحت ان کے خلاف ایک مجرمانہ شکایت درج کی گئی ہے۔
لنڈسے ہالیگن کا کہنا تھا کہ ہم امریکی عوام کو تمام خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے پرعزم ہیں اور اس معاملے میں لگائے گئے الزامات ہمارے شہریوں کی حفاظت اورسلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
🚨 BREAKING: State Department employee accused of removing classified docs from secure locations, meeting with Chinese officials pic.twitter.com/c9UqKXNzMT
— Fox News (@FoxNews) October 14, 2025
انہوں نے مزید کہا کہ قانون اورحقائق واضح ہیں، ہم انصاف کو یقینی بنانے کے لیے ان پرمکمل عملدرآمد کریں گے۔
قانونی ماہرین کے مطابق اگرجرم ثابت ہو گیا تو 64 سالہ ایشلے ٹیلس کو زیادہ سے زیادہ دس سال قید اور 25 لاکھ ڈالر تک جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرزکے مطابق عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آئی نے چھاپے کے دوران ایشلے ٹیلس کی رہائش گاہ سے ایک ہزارسے زائد صفحات پرمشتمل انتہائی خفیہ دستاویزات برآمد کی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سابق وزیرحکومت آزادکشمیر سید اظہر حسین گیلانی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے




