سابق وزیرحکومت آزادکشمیر سید اظہر حسین گیلانی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

راولپنڈی (کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر کے سابق وزیر قانون و پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کےسینئررہنما سید اظہر حسین گیلانی انتقال کرگئے۔

ان کی نماز جنازہ آج رات ساڑھے 10 بجے گلریز قبرستان راولپنڈی میں ادا کی جائے گی

جنازہ رات 10:30 بجے سفاری ولا فیز 1 سے اٹھایا جائے گا

سید اظہر گیلانی ماضی میں پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں وزیرقانون کے عہدے پر فائز رہے ،مرحوم پیپلزپارٹی میں اہم مقام رکھتے تھے ۔جن کی سیاسی بصیرت سے مخالفین بھی معترف تھے

طویل عرصے سے بیماری میں مبتلا رہے ۔سابق وزیر کی وفات پر صدر ، وزیراعظم آزادکشمیر سمیت سیاسی و سماجی حلقوں کا اظہار افسوس، لواحقین سے اظہار ہمدردی اور صبر جمیل کی دعا کی گئی

مزید بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے افغان جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، شہبازشریف

Scroll to Top