اسلام آباد:فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سنٹرل سپیریئر سروسز( سی ایس ایس) امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان کیا ہے، جس میں کامیابی کی شرح صرف 2.48 فیصد رہی ہے۔
انتہائی مسابقتی امتحان میں کل 15,602 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے صرف 229 امیدوار کامیاب ہوئے جن میں 119 مرد اور 110 خواتین امیدوار شامل ہیں۔
نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ابتدائی طور پر 397 امیدواروں نے تحریری امتحان پاس کیا، لیکن صرف 229 امیدواروں کو وائیوا/انٹرویو کے بعد کامیاب قرار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کا وفاقی سطح پر سی ایس ایس میں شامل امیدواروں کیلئے بڑا اعلان ،آزادکشمیر بھی شامل
ان کی تقرری ان کی طبی فٹنس سے مشروط ہے۔تحریری امتحان میں کامیابی سے کامیاب ہونے والے امیدواروں میں پنجاب سے 269، سندھ (دیہی) سے 19، سندھ (اربن) سے 19، خیبرپختونخوا سے 31، بلوچستان سے 22 اور گلگت بلتستان سے دو امیدوار شامل ہیں، جب کہ آزاد جموں و کشمیر سے کوئی بھی امیدوار فائنل لسٹ میں جگہ نہیں بنا سکا۔
ٹاپ تھری پوزیشنز
محمد شفیع اعجاز نے نے پہلی، ثناء رسول نے دوسری اور مومنہ اظہر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
رپورٹس نے مزید اشارہ کیا کہ ٹاپ 20 کوالیفائر میں سے 19 نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کا انتخاب کیا، جبکہ صرف ایک امیدوار نے پولیس سروس آف پاکستان کا انتخاب کیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سال ٹاپ 30 امیدواروں میں سے کسی نے بھی فارن سروس آف پاکستان کا انتخاب نہیں کیا۔
فہرست کیلئے لنک پر کلک کریں۔




