مظفرآباد:فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، معروف شمع فِش سینٹر کو بھاری جرمانہ

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفرآباد ابرار احمد میر کی نگرانی میں شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی اور معیارِ خوراک کی جانچ کیلئے اچانک کارروائیاں کیں۔ اس دوران فوڈ ٹیکنالوجسٹ اور موبائل فوڈ لیبارٹری کی موجودگی میں مختلف کھانے پینے کے مراکز کا معائنہ کیا گیا۔

کارروائی کے دوران شمع فِش سینٹر کا بھی معائنہ کیا گیا، جہاں مچھلی کے تیل (Fish Oil) کے معیار کو فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017 اور پیور فوڈ ریگولیشن 2019 کے مطابق چیک کیا گیا۔ اسی طرح مچھلی کو محفوظ کرنے اور فریزر میں رکھنے کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لیا گیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ تمام امور فوڈ سیفٹی کے طے شدہ ایس او پیز کے مطابق انجام دیے جا رہے ہیں۔

معائنے کے دوران صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پائی گئی، جس پر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے شمع فِش سینٹر کو بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ عوام کو محفوظ، معیاری اور صحت مند خوراک کی فراہمی کے لیے ایسے معائنے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کی نگرانی میں باقاعدگی سے جاری رہیں گے اور کسی بھی خلاف ورزی پر بغیر کسی رعایت کے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت نے کوئی حماقت کی تو سخت جواب ملے گا،پاکستانی قوم نے سر جھکانا نہیں سیکھا،چوہدری یٰسین

Scroll to Top