ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سید عاصم منیر کو اپنا پسندیدہ فیلڈ مارشل قرار دیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر کو اپنا پسندیدہ فیلڈ مارشل قرار دے دیا ۔

مصر کے شہر شرم الشیخ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف یہاں موجود ہیں جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیراس موقع پرموجود نہیں ہیں ۔

صدر ٹرمپ نے پیچھے مڑ کر وزیراعظم شہباز شریف سے کہا کہ وہ ان کا سلام فیلڈ مارشل عاصم منیر تک پہنچائیں ۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی خواہش ہے بھارت اور پاکستان بہترین ہمسائے بن کر رہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:دنیا کو اس وقت صدر ٹرمپ جیسے لوگوں کی ضرورت ہے : وزیر اعظم شہباز شریف

دوسری جانب پریس کانفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے بتایا کہ پاکستان نے صدر ٹرمپ کو امن کے نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا ہے ۔

شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر نہ صرف امن کے لیے مستحق ہیں بلکہ انہوں نے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بچانے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے ۔

Scroll to Top